میں نے ہندو پنڈت کا کردار چیلنج سمجھ کر قبول کیا اداکارقاسم شاکر

Published on September 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 867)      No Comments

رب وارث کے ڈائریکٹر نئے اور پرانے ستاروں کے جھرمٹ میں ایک شاہکارفلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں
بورے والا (یو این پی) مصنف و ہدایت کار شاہد مہربان کی زیر تکمیلپنجابی فلم ’’رب وارث ‘‘ کا سکرپٹ پڑھنے کے بعد فلم سائن کی ،میں جانتا تھا کہ اس میں ان کے لئے ضرور کچھ اچھا ہو گا اس فلم میں ایک یادگار کردار ادا کر رہا ہوں ان خیالات کا اظہاراداکار قاسم شاکر نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیاہندو پنڈت کا کردار میرے لئے ایک چیلنج تھایہی وجہ ہے کہ میں نے یہ کرداربڑی محنت اور جانفشانی سے کیا میرے پرستار مجھے نئے کردار میں سراہیں گے آج کی فلم انڈسٹری نئے اداکاروں کے گرد گھوم رہی ہے فلم کے ڈائریکٹر نئے اور پرانے ستاروں کے جھرمٹ میں ایک شاہکار فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں زیر تکمیل پنجابی فلم ’’رب وارث ‘‘ زوال پذیر فلم انڈسٹری میں تازہ ہوا کا ایک جھونکا ثابت ہوگی

واضح رہے ہندوپنڈت کا رول کرنے والے اداکار قاسم شاکر شاعر،مصنف اور ہدایت کار بھی ہیں ان کی ایک فلم ” رانی ماں ” زیر تکمیل ہے جس کی کاسٹ میں سکندر شاہ،کوئل چوہدری،سجنی،رانا آصف،چکور،خرم شہزاد اور پیا نور شامل ہیں 

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题