انٹر یونیورسٹی مقابلہِ ملی نغموں نے طلباء کو گرما دیا

Published on August 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 329)      No Comments

کراچی(یواین پی) یوم آزادی کے سلسلے میں شہر قائد میں ہونیوالی تقریبات میں ایک اہم اور قابل ستائش تقریب محمد علی جناح یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی سروں کی محفل قومی نغموں کی تھی، آل پاکستان مقابلہ موسیقی میں پہلے مرحلے پر پچاس سے زائد امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی جن میں سے بارہ بہترین گلوکاروں کا انتخاب کیا گیا مقابلے کا اہتمام ماہر تعلیم، صحافی اور ٹی وی کے میزبان مطاہر احمد خان نے کیا،دانیال جاوید، ماہا احسان، راہول ایلانی، علی، وجیہہ صدیقی، رقیہ خان، حسن شجاع، دانیال اسد اور سعدیہ نے انتظامات کے فرائض سنبھالے اور حافظہ رومانہ اور عصام الدین نے پروگرام کی کمپیئرنگ کی، نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے شعبہ موسیقی کے سربراہ اور معروف موسیقار استاد نفیس احمد خان نے بحیثیت چیف جج جب کہ طلال فرحت، حنا وقار قادری اور ہما کرن نے حتمی نتائج کے سلسلے میں رہنمائی کی معروف میزبان نازیہ ملک، علوینہ آغا اور فیصل ملک نے بھی شرکت کی صدر جامعہ ڈاکٹر زبیر احمد شیخ، ڈین شجاعت مبارک اور نفیس خان نے پروگرام کو سراہا، اوّل پوزیشن کراچی یونیورسٹی کے مناہل اور حسیب، دوئم بحریہ یونیورسٹی کے حسیب احمد اور سوئم پوزیشن سینٹ پیٹرک کے عون علی نے حاصل کی اور انہیں اعزای شیلڈز دی گئیں تقریب میں خصوصی طور پر تیار کیا جانے والاقومی نغمہ ’’میں بھی پاکستانی، تم بھی پاکستانی‘‘ کو طارق غوری نے سنا کرداد وصول کی تقریب کے اختتام پر مطاہر احمد خان نے اساتذہ ندیم احمد، فیصل آدم جی، رانا طارق محمود، نوید اختر اور احمد عمر کا پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme