ماہ نور بلوچ کی لاہور آمد، نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published on August 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 749)      No Comments


لاہور (یو این پی) پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر نے ایک بار پھر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔تفصیلات کے مطابق رواں برس 14 جولائی کو اپنی 47 ویں سالگرہ منانے والی پاکستانی اداکارہ آج بھی خوبرو  نوجوان نظر آرہی ہیں، ماہ نور بلوچ گزشتہ دنوں لاہور میں منعقدہ نجی تقریب میں شریک ہوئیں جہاں لوگ انہیں دیکھ کر ایک بار پھر حیرت میں مبتلا ہوگئے۔عمر کی نصف سنچری مکمل ہونے کے باوجود ماہ نور بلوچ ماضی کی طرح دلکش اور جاذب نظر آئیں، سوشل میڈیا پر جب پروگرام کی تصاویر شیئر ہوئیں تو مداح اداکارہ کی فٹنس کا راز معلوم کرنے کی تگ و دو میں لگ گئے۔یاد رہے کہ ماہ نور بلوچ عرصہ دراز سے پاکستانی شوبز انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہیں اور انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، گزشتہ برس انہوں نے رومانوی کہانی پر بننے والے سیریل ’خوبصورت‘ میں بھی کردار ادا کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy