سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا

Published on May 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 569)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بهٹی) رمضان المبارک کا پہلا روزہ 27 مئی کل ہفتے کو ہوگا ماہ صیام دوسرے قمری مہینوں کے آغاز کا انحصار چاند کی رؤیت پر ہوتا ہے اس ماہ کے دوران میں مسلمان سحری سے لے کر غروب آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں روزے دوران وہ کچھ کھاتے، پیتے نہیں روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے دوسرا رکن ہے مسلمان اس ماہ میں اللہ کا قُرب اور خوشنودی حاصل کرنے اور تزکیہ نفس کے لیے بھوک پیاس برداشت کرتے ہیں رات کو تراویح کی اضافی نماز کے علاوہ نوافل ادا کرتے اور قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں وہ فضول گفتگو،عیب جوئی ،غیبت ،لڑائی جھگڑے اور مجادلے سے گریز کرتے ہیں اور معاشرے کے غریب اور معاشی طور پر پسماندہ افراد کی مالی امداد میں پیش پیش ہوتے ہیں انھیں زکوٰۃ اور صدقات دیتے ہیں اور ان کی روزہ کشائی کے لیے افطاریوں کا اہتمام کرتے ہیں توقع ہے کہ سعودی عرب کے علاوہ قطر ،متحدہ عرب امارات ،انڈونیشیا ،سنگاپور ،لبنان ،شام ،کویت ،اردن اور افغانستان اور فلسطینی علاقوں میں بھی ہفتے کے روز پہلا روزہ ہوگا یورپی ممالک میں مقیم مسلمان بالعموم سعودی عرب کے ساتھ ماہ صیام کا آغاز کرتے ہیں اس مرتبہ بیشتر مسلم ممالک میں شدید گرم موسم میں ماہ رمضان آرہا ہے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme