اللہ نے موقع دیا تو پھر عوام کی خدمت کریں گے ،بلاول بھٹو

Published on August 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 291)      No Comments


کاغان (یوا ین پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے موقع دیا تو ایک بار پھر سے عوام کی خدمت کریں گے ، پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا جو آج بھی اس ملک میں نافذ العمل ہے، بھٹو نے اس قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دیا۔کاغان میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ وقت میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عوام ہمارا ساتھ دیاگر اس ملک کی عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو عوامی خدمت کی نئی تاریخ رقم کریں گے ، بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو آئین دیا جو آج بھی اس ملک میں نافذ العمل ہے ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس قوم کو ایٹم بم کا تحفہ دیا جس کی وجہ سے آج دشمن اس ملک کی جانب آنکھ اٹھا کر دیکنے کی ہمت نہیں کرتا انہوں نے جلسے سے خطاب کے دوران کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو اس قوم سے سچی محبت کرتے تھے جس کا ثبوت یہ ہے کہ انہوں نے اس ملک کے عوام کیلئے جان دے دی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy