گوجرہ ،جرم ثابت ہونے پر ملزم فیصل کو 3سال سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کا حکم

Published on March 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 627)      1 Comment

Hatkari.2
گوجرہ (یواین پی) سول جج مس ارم فاطمہ نے تھانہ صدر کے شیادتی کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم فیصل کو 3سال سزا اور پچاس ہزار جرمانہ کا حکم ،ملزم نے ایک سال قبل 7سالہ بچے سے جنسی زیادتی کی تھی ۔تفصیلات کے مطابق سول جج مس ارم فاطمہ نے تھانہ صدر کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم فیصل کو 3سال سزا اور ورثاء کو پچاس ہزار جرمانہ کا حکم سنا دیا ملزم فیصل نے ایک سال قبل نواحی چک نمبر 162گ ب میں سات سالہ بچے احمد رضا سے زبر دستی جنسی زیادتی کی تھی جس کا تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوا مدعی پارٹی کی جانب سے وکیل سینئر ایڈووکیٹ چودھری اختر حسین بٹرتھے ۔واضح رہے کہ ملزم فیصل کو سیاسی پارٹیوں کی پشت پناہی بھی حاصل تھی اور بچوں سے مبینہ زیادتی کے اسکینڈل پہلے بھی سامنے آتے رہے اور ملزم اپنے اثر و رسوخ کی وجہ سے بچ جاتا رہا ۔

Readers Comments (1)
  1. Tahir Saleem says:

    UNP is fast news ajency in Pakistan





Free WordPress Themes

WordPress主题