بھارت میں ٹوائلٹ نہ ہونے پرخاتون نے شوہر سے طلاق لے لی

Published on August 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 334)      No Comments


نئی دہلی (یوا ین پی)بھارتی ریاست راجستھان کی خاتون ٹوائلٹ نہ ہونے پر طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئیں،عدالت نے بھی خاتون کے حق میں فیصلہ سنادیا۔راجستھان کے ضلع بہل وارا کی خاتون نے سسرال میں ٹوائلٹ نہ ہونے پرفیملی کورٹ میں درخواست دی تھی ،جس پر عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ گھر میں ٹوائلٹ ہونا انتہائی ضروری ہے ۔سن2011 میں شادی کر کے سسرال آنے والی خاتون نے دو سال قبل طلاق کیلئے درخواست دی تھی۔خاتون کی بار بار درخواست کے باوجود شوہر نے ٹوائلٹ تعمیر نہیں کروایا ،جس کے بعد خاتون کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔شوہر نے عدالت میں صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی کا کھیتوں میں جانا کوئی بڑی بات نہیں، ہمارے گاؤں کی سب ہی خواتین قضائے حاجت کے لئے کھلے مقامات پر جاتی ہیں اور ویسے بھی میری بیوی کے والدین نے شادی سے پہلے ٹوئلٹ بنوانے کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا۔اس پر عدالت نے کہا کہ گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونا ظلم ہے اور خواتین کو اس طرح باہر بھیجنا ان کے وقار کے خلاف ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes