بھارتی قومی ترانے پر کھڑا نہ ہونے پر 3 کشمیری طلبہ گرفتار

Published on August 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments


سری نگر(یو این پی) بھارتی ریاست تلنگانہ کے سینما گھر میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونے پر 3 کشمیریوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے سینما میں فلم شروع ہونے سے قبل اسکرین پر بجائے جانے والے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے تین کشمیری نوجوانوں جمیل گل، عمر فیض اور مدبر شبیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، تاہم انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مذکورہ تینوں نوجوانوں کے خلاف قومی ترانے کی توہین کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا۔ سینما میں ایک اعلیٰ پولیس افسر موجود تھا جس نے پولیس کو اس بارے میں بتا کر طلبہ کو گرفتار کروایا۔ یہ تینوں نوجوان مقامی کالج میں انجینئرنگ کے طالب علم اور ہاسٹل میں مقیم ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy