صحافی پہ جھوٹے مقدمہ اور وحشیانہ تشدد کی مذمت کرتے ہیں‌ ایس ۔اے۔صہبائی

Published on August 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 413)      No Comments

کراچی (یواین پی)ھم اپنے صحافی بھائی یاسِین رِند صدر پریس کلب سیہون شریف کو جُھوٹے مقدمے میں پھنسانے، اُن پر وحشیانہ تشدد کرنے اور پُورے شہر میں ہتھکڑیاں لگا کر گُھماتے ہُوے اُن کی تذلیل کرنے کے غلیظ ترین عمل کے خلاف شدید احتجاج و مذمت کرتے ہیں_ان خیالات کا اظہار بانی جرنلسٹس .ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی ایس ۔اے۔صہبائی نے صدر پریس کلب سیہون شریف یاسین رند کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکُومتِ سندھ اور پولیس کے اعلٰی حکام سے پُرزور مُطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہجرنلسٹس ایسوسی ایشن اف پاکستان کے صحافی اس قبیح و غیر قانُونی و غیر اخلاقی طرزِ عمل میں ملوث پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر کے اُن کے خلاف کاروائی کی جائے_ دُنیا کا کوئی بھی قانون کسی بڑے سے بڑے مُجرم کے ساتھ بھی ایسے سلُوک کی اجازت نہیں دیتا جیسا غیر مہذب سلُوک ہمارے صحافی بھائی سے کیا گیا ہے, اگر اس معاملے میں ملوث ان بدتہذیب اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کر کے ہمارے صحافی بھائی
یاسین رِند کو انصاف فراہم نہ کیا گیا تو انٹرنیشنل جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان مُلکی نظام کے چوتھے اہم ترین ستون صحافت کی حُرمت و تقدس پر ہونے والے اس حملے کے خلاف مُلک گیر احتجاج اور تمام سرکاری تقریبات کے مُکمَّل بائیکاٹ کی کال دینے پر مجبُور ہو گی جسکے نتائج کی تمامتر ذمّہ داری حکُومتِ سندھ اور نفاذِ قانُون کے ذمّہ دار اداروں پر ہو گی_ پاکستان کے صحافی اب لاوارث نہیں، سندھ سے پنجاب،خیبر پختونخواہ سے بلوچستان تک صحافی اپنے کسی بھی صحافی بھائی پر ہونے والی کسی بھی زیادتی کو ہر گِز برداشت نہیں کیا جائے گا اورجرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان ،سندھ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے
ہر ظُلم و زیادتی کا ہر محاذ پر بھرپُور مُقابلہ کیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme