ٹھٹھہ ،اے ایس آئی کا چوکیدار پر وحشیانہ تشدد ، اہل خانہ کا پریس کلب کے سامنے احتجاج

Published on August 22, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 546)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ: حمیدچنڈ) اے ایس آئی کا چوکیدار پر وحشیانہ تشدد ، مکینوں سڑکوں پر نکل آئیں . گاوں لکمیربرفت شورا کے مکینوں نے پبلک پارک مکلی سے پریس کلب مکلی تک احتجاجی مظاہرا کرکے ٹھٹھہ ٹاون کے اے ایس آئی خدابخش رانجھانی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے دیگر صورت میں 25آگست کو شورا موری اسٹاپ پر دہرنہ دیکر کراچی اور ٹھٹھہ روڈ کو بند کرنے کی دہمکی دی ہے سانون برفت ، مراد برفت ، ثمربرفت سمیت درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرا کر کے بتا یا ہے کہ اے ایس آئی نے رات کو سوتے وقت مائی قدم مبار ک کے ایریا کے چوکیدار ثمر برفت پر بلاجوازوحشیانہ تشدد کرکے لہو لہان کردیا ہے جس کی وجہ سے ان کے پاوں اور ٹانگوں میں شدید چوٹیں اور زخم آئیں ہیں اس موقع پر پولیس تشدد کا نشانہ بننے والے ثمر برفت نے کہا ہے کہ اے ایس آئی کو موبائل میں ایک سو روپے کا ایزی لوڈ نہ کرانے پر پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے ؛ مکینوں نے ٹھٹھہ کے ایس ایس پی حسیب افضل بیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر 25آگست تک اے ایس آئی کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی تو شورا موری کے علائقے سے ٹھٹھہ اور کراچی روڈ کو بند کردینگے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابقہ ایس ایس پی فدا حسین مستوئ کا ٹھٹھہ سے تبادلہ ہونے کے خلاف ریلی
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کی سول سوساےْٹی ، ملاح اتحاد ،ہیومین راےْٹس اور دیگر تظیموں کی جانب سے سابقہ ایس ایس پی فدا حسین مستوئ کا ٹھٹھہ سے تبادلہ ہونے کے خلاف ایک ریلی نکالی گئ جو مکلی مارکیٹ سے ہوکر پریس کلب مکلی پر اختتام پزیر ہوئ ، ریلی میں شریکْ ملاح اتحاد کے ڈاڈا آدم گندرو ، محمد رفیق ساٹی ، علی اکبر دلوانی، ہریش کمار ، حاجی فیروز خلیفو ، عبدالستار، جاوید، نسیمہ میمن اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پریس کلب مکلی پر رنماوں نے ریلی کوخطاب کرتے ہوےْ کہا کے سابقہ ایس ایس پی ٹھٹھہ فدا حسین مستوئ عوام دوست انسان تھا، وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے کی اور ٹھٹھہ ضلع سمیت دیگر ضلعوں کے مستعکین ،بیمار ،غریب عوام کی خدمت کی ، مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کا مفت علاج کروایا، فدا حسین مستوئ نے پولیس اور عوام کے بھیچ کا فرق ختم کردیا، فدا حسین مستوئ کا بھلا وجہ تبادلہ کرکے ٹھٹھہ ضلع کی غریب عوام بے سہارہ بنانے کی کوشش کی گئ ہے، انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوےْ کہا کے ایس ایس پی فدا حسین مستوئ کا تبادلہ فوری طور پر کینسل کرکے ٹھٹھہ ضلع کی عوا کا مطالبہ پورا کیا جاے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف کے عہدیداروں کی نامزدگی
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے 22اگست کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں ٹھٹھہ ضلع کی نئ باڈی تشکیل دی گئ جس میں صدر پیر اقبال شاہ، جنرل سیکریٹری وقار احمد میمن، سنےْر واےْس صدر عرفان اللہ جوکھیو، سنےْر واےْس صدر، گل محمد خشک، واےْس صدر غلام مصطفی چانڈیو کو ضلعی عہدیداران منتخب کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روحانی شخصیت کا انتقال
ٹھٹھہ ( رپورٹ: حمیدچنڈ)ٹھٹھہ شہر کی مشہور روحانی شخصیت درگاہ شاھ ابراھیم جیلانی کے خلیفہ حاجی باز محمد میمن کو چار دن پہلے اچانک دل کا دورہ پرنے کی وجہ سے آغا خان اسپتال کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں چار دن مسلسل علاج کے باوجود گذشتہ رات خالق حقیقی سے جا ملے ، جن کا جنازہ ان کے آبائ شہر ٹھٹھہ لایا گیا جہاں ٹھٹھہ کے سیاسی ، سماجی، مذہبی رہنماوں سمیت ٹھٹھہ شہر کے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خلیفہ باز محمد میمن کو ان کی وصیعت کے مطابق انکے مرشد شاھ ابراھیم شاھ جیلانی کی درگاہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy