ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 2 ستمبر کو ہو گی

Published on August 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments


اسلام آباد/کراچی(یواین پی) ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس شہر قائد میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے اراکین، سپارکو، پاکستان نیوی اور محکمہ موسمایت کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں چاند کی شرعی رویت کے حوالے سے ملک بھر سے شہادتوں کے موصول ہونے کا انتظار کیا گیا مگر کہیں سے بھی چاند کی رویت کی اطلاع موصول نہ ہوئی جس کے بعد مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ آج ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم ذوالحجہ 24 اگست بروز جمعرات ہو گی جبکہ وطنِ عزیز میں عیدِ قربان بروز ہفتہ 2 ستمبر کو منائی جائے گی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج پاکستان کے بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود ہے جبکہ بعض مقامات پر بارش بھی ہو رہی ہے جس کے باعث چاند کی رویت کے امکانات نہایت کم تھے۔ ملک کے کسی مقام سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے دفاتر نے بھی چاند کی عدم رویت کی تصدیق کی ہے لہٰذا یکم ذوالحجہ 24 اگست بروز جمعرات ہو گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes