کرکٹ کھیلنے والے ممالک پاکستان کو سپورٹ کریں مصباح الحق

Published on September 26, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

کراچی (یواین پی) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے اب کرکٹ کھیلنے والے دیگر ممالک بھی پاکستان کو سپورٹ کریں۔پاک سری لنکن سیریز سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں حالات ایسے بن گئے ہیں کہ کہیں کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن کرکٹ کو متاثر نہیں ہوچاہیے، کرکٹ جاری رہنی چاہیے۔مصباح الحق نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد دیگر ممالک بھی پاکستان کو سپورٹ کریں، اپنے ملک اور اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنے کا الگ لطف ہے یہاں کے لوگوں کو اچھی کرکٹ سے محروم نہیں رکھنا چاہیے۔سابق کپتان نے کہا کہ پہلے میں بطور کھلاڑی کھیلتا تھا لیکن اب زیادہ ذمہ داریاں ہیں اور ان ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ نئےسسٹم میں کوالٹی کوکنٹرول اور کوانٹٹی کو بہترکیاگیاہے پی سی بی کے نئےنظام کا مقصد اچھی کوالٹی کو سامنے لانا ہے جب کہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے غیر جانبدار مدد بھی لی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog