بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کا مہدی حسن کو خراج تحسین

Published on February 2, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

 


نئی دہلی (یو این پی) بھارتی اداکارہ ریکھا نے اپنی گلوکاری سے برصغیر کے نامور گائیک مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایک ٹی وی شو کے دوران اداکارہ ریکھا نے پاکستان کے لیجنڈ گلوکار مہدی حسن کو ٹریبیوٹ پیش کرتے ہوئے ان کی گائی ہوئی غزل “بات کرنی کبھی اتنی مشکل نہ تھی” گا کر بھرپور داد سمیٹی۔ اس موقع پر بالی ووڈ اداکارہ ریکھا نے کہا مہدی حسن برصغیر کے ایسے گلوکار تھے جن کا کوئی ثانی نہیں اور میں نے انہیں اپنے ٹوٹے پھوٹے الفاظ سے خراج تحسین پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy