پاکستان کے استحکام و ترقی کیلئے آپس کے تفرقات کا خاتمہ ضروری ہے،رضا جعفری ایڈووکیٹ

Published on August 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

میاں چنوں(یواین پی)پاکستان کے استحکام و ترقی کیلئے آپس کے تفرقات کا خاتمہ ضروری ہے،رضا جعفری ایڈووکیٹ ،رنگ و نسل،مذہب و مسلک ،علاقائی اور سیاسی تفریق کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی انسانیت کے رشتہ سے بندھ جائیں اور سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگائیں۔چیئرمین بلدیہ چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ نے جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کروا کے حب وطنوں کے دل جیت لئے،انسان دوست ٹرسٹ کی انسان دوستی ان کے کاموں سے عیاں ہوتی ہے ،ڈاکٹر شاہد چوہدری ۔جشن آزادی سے جذبہ خدمت خلق میں اضافہ ہونا چاہئے ۔عبدالوحید چوہدری۔ انسان دوست ٹرسٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب ’’نیلام گھر‘‘سے خطاب تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میاں چنوں کے سبزہ زار میں سماجی تنظیم انسان دوست ٹرسٹ کے چیئرمین عبداللطیف رضا کے زیر اہتمام پاکستان کی 70ویں جشن آزادی کے حوالے سے حسب سابق سالانہ ’’نیلام گھر‘‘کے عنوان سے کوئز ومیوزیکل شواور تقسیم انعامات کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز قانون دان و سینئر صحافی رضا جعفری ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کیلئے ہمارے آباو اجداد نے بڑی قربانیاں دی ہیں اب ہم نے اپنے پیارے پاکستان کو دہشت گردوں سے بچانا ہے اور ا س کے لیے ہمیں اپنی پاک فوج کے بہادر جوانوں کے کاندھے سے کاندھا ملا کر ملک دشمنوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ پیارے وطن پاکستان کے استحکام و ترقی کیلئے ضروری ہے کہ رنگ و نسل،مذہب و مسلک ،علاقائی ،صوبائی اور سیاسی تفریق کا خاتمہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی آپس میں انسانیت کے رشتہ سے بندھ جائیں اور سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگائیں،پاکستان کے استحکام و ترقی کیلئے آپس کے تفرقات کا خاتمہ نہائت ضروری ہے انہوں نے یوم آزادی کے سلسلہ میں تقریری مقابلے کروانے ،سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کرنے،موٹر سائیکل ریلی اور پرچم کشائی کی تقریبات کا بھرپور اہتمام کروانے ،شہر کا نام روشن کرنیوالوں میں سلور میڈلز بانٹنے ،شہر کے کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کیلئے باقاعدہ فنڈز مختص کرنے اور نیلام گھر کے انعقاد میں تعاون سمیت جشن آزادی شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے مختلف پروگرامز کا انعقاد کروانے پر چیئرمین بلدیہ چوہدری ندیم اختر ایڈووکیٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حب وطن شہریوں کے دل جیت لئے ہیں۔آکو پنکچر کے معروف ڈاکٹر شاہد چوہدری کا اپنے خطا ب میں کہنا تھا کہ ا نسان دوست ٹرسٹ کی انسان دوستی ان کے کاموں سے عیاں ہوتی ہے جو کہ دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے جبکہ وحید ٹریڈرز کے مالک عبدالوحید چوہدری کا کہنا تھا کہ جشن آزادی سے جذبہ خدمت خلق میں اضافہ ہونا چاہئے تقریب کے دوران ملی نغموں ،تقاریر،بیت بازی ،تقاریراور کوئز کے مقابلہ جات میں مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلباء وطالبات نے خوب محنت کے بعد ہزاروں روپے نقد اور پیش قیمت انعامات حاصل کئے موٹر سائیکل جیتنے کے خواہشمند چھ میں سے صرف دو سوالات کے جوابات درست دے کر10ہزار روپے نقد لے گئے جبکہ شرکاء مردوخواتین کو بھی آسان سوالوں پر بہت سے بیش قیمت انعامات سے نوازا گیا،خواتین نے سونے کے جھمکے بھی آسانی سے جیت لئے ۔تقریب کے مہمانان خصوصی میں ایم پی اے و چیئرمین لینڈ ریکارڈ اتھارٹی پنجاب رانا بابر حسین ،چیئرمین بلدیہ چوہدری ندیم اخترایڈووکیٹ ،ڈاکٹر محمد شاہد چوہدری ،میاں محمد اکرم ،چوہدری عبدالوحید اوررضا جعفری ایڈووکیٹ شامل تھے ۔ تقریب میں ہزاروں مردوخواتین نے شرکت کی بلدیہ میاں چنوں کے سبزہ زار میں تل دھرنے کی جگہ نہ تھی جبکہ تقریب کی کمپیئرنگ نوید آکاش نے کی ۔آخر میں مہمانوں میں خصوصی شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں ۔اس موقعہ پر میونسپل کمیٹی میاں چنوں کے در و دیواراور عمارات کو رنگا رنگ قمقموں سے سجایا گیا تھا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题