پاراچنار ،ہسپتال اوقات میں میڈیکل ریپس کی آمد،مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا

Published on August 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

مریضوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال کے اوقات میں میڈیکل ریپس کے داخلے پر پابندی لگائی جائے،شہری
پاراچنار(یو این پی ) پاراچنار ،ہسپتال کے اوقات میں میڈیکل ریپس کی آمد کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ، شہریوں نے ہسپتال کے اوقات میں میڈیکل ریپس کے ہسپتال میں داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہسپتال اوقات کے دوران جہاں مریضوں کا رش لگا رہتا ہے اور ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کا رش لگا رہتا ہے اور ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات درپیش رہتے ہیں رہی سہی کسر میڈیکل ریپس پوری کردیتے ہیں بیک وقت کئی میڈیکل ریپس ڈاکٹروں کے کمروں میں گھس جاتے ہیں جس سے ڈاکٹر مریضوں پر توجہ نہیں دیتے ۔ پاڑہ چمکنی سے آئے ہوئے حاجی احمد خان ، رحمت شاہ اور دیگر مریضوں کے لواحقین کا کہنا تھا کہ وہ انتظار کرتے کرتے تھک جاتے ہیں مگر میڈیکل ریپس پشاور واپسی کیلئے مریضوں کی پرواہ کئے بغیر ڈاکٹروں سے جلد ملنے کی خواہش پوری کرلیتے ہیں اور یوں مریض تڑپ تڑپ کر ڈاکٹروں کا انتظار کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے بھی میڈیکل ریپس کے ہسپتال کے اوقات میں ڈاکٹروں سے ملنے کی شکایت پر پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے میڈیکل ریپس پر اوقات کار کے وقت ڈاکٹروں سے ملنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی مگر اس کے باو جود میڈیکل ریپس کی جانب سے خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہسپتال کے اوقات میں میڈیکل ریپس کے داخلے پر پابندی لگائی جائے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes