ریسکیو1122 اوکاڑہ نے ماہِ اگست میں 2370 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 3064افراد کو مدد فراہم کی ظفر اقبال

Published on September 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 139)      No Comments

اوکاڑہ ( یو این پی ) ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو 1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 87581 کالز موصول ہوئی ہیں جس میں 2370 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 72276غیر متعلقہ اورمس کالز، 10295 معلوماتی،2531رونگ کالزاور 109فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب 76کالز فی دن ہے۔2370 ایمرجنسیز میں 630روڈ ٹریفک حادثات، 1410 میڈیکل، 24آگ لگنے کے واقعات،85کرائم، 02 ڈوبنے کا واقعات اور219 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 709افراد متاثر ہوئے جن میں 6 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ107 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 596 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 24 واقعات ہوئے جن میں 7 کمرشل ایریا، 6 رہایشی علاقے جبکہ 11 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (19)،گیس لیکج (01) اور لاپرواہی (04) بنی۔ ان واقعات میں ایک شخص متاثر ہوا جس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ریسکیو 1122 نے آگ لگنے کے واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 26ملینز کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔اگست میں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 517 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 230مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ287افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes