نواز شریف کو پتہ ہے نا اہل ہو چکے ہیں، اب نیب اور عدلیہ سے لڑیں گے؛قمر زمان کائرہ

Published on August 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پتہ ہے نا اہل ہو چکے ہیں وہ اب نیب اور عدلیہ سے لڑیں ۔ انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا ایک اور موقع ملا ہے۔ میاں صاحب جن چیزوں کو اپنے لئے غلط کہتے ہیں انہی پر عمران خان کے خلاف مقدمہ کیا ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہے کہ وہ نا اہل ہو چکے ہیں پھر بھی وہ عوام سے سوال کر رہے ہیں نواز شریف نیب اور عدلیہ سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف نا اہل نہیں ہوئے تھے تو جے آئی ٹی بھی ٹھیک تھی جے آئی ٹی کے فیصلے پر انہوں نے خود مٹھائیاں بانٹی تھیں۔ آج انیں یاد آ گیا کہ جے آئی ٹی صحیح نہیں تھی اور اس میں غلط لوگ شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوجداری مقدمات کی تفتیش میں جو نکلتا ہے اس پر فیصلہ ہوتا ہے وہ کہتے ہیں یہ الزام مجھ پر نہیں تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جن قوانین کے تحت سزا ہوئی انہیں قوانین پر وہ حنیف عباسی کے ذریعے عمران خان کے خلاف مقدمہ لے کر گئے ہیں اور انہیں عدالتوں میں عمران کے خلاف بھی مقدمہ چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کرپشن کے مقدمات میں سزا نہیں ہوئی انہیں ایک اور موقع ملا ہے وہ جائیں اور اپنی بے گناہی ثابت کریں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes