پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، ٹکٹس کا اجرا یکم ستمبر سے ہوگا

Published on August 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 292)      No Comments


لاہور(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم اور ورلڈ الیون کے مابین ہونے والے مقابلوں کے آن لائن ٹکٹس کا اجرا یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ الیون اور قومی کرکٹ ٹیم کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی آن لائن ٹکٹوں کا اجرا یکم ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ منتخب بوتھ پر ٹکٹ چار ستمبر سے دستیاب ہوں گےذرائع کے مطابق میچ دیکھنے والے شائقین اسٹیڈیم میں ٹکٹ کے بغیر داخل نہیں ہوسکیں گے اور ان کی قیمت پانچ سو سے لے کر 6 ہزار روپے تک مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سیکیورٹی ٹیم چار ستمبر کو لوہر پہنچے گی اور پی سی بی کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے گی۔واضح رہے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 12 ، 13 اور 15 ستمبر کو ہوگی، دونوں ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہوں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes