اسرائیل کا ایرانی فوجی اڈے پر حملہ

Published on December 2, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

دمشق(یواین پی) فلسطین کے معاملے پر ایران اور اسرائیل کی دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ایران کی طرف سے اسرائیل کو گاہے دھمکیاں دی جاتی رہتی ہیں لیکن اب اسرائیل نے ایک ایسا خوفناک قدم اٹھا لیا ہے کہ دونوں کے مابین جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا ہے گزشتہ روز اسرائیلی جنگی طیارے نے شام میں موجود ایرانی فوجی اڈے پر حملہ کر دیا۔ اسرائیلی طیارے نے شامی دارالحکومت دمشق کے جنوب میں 8کلومیٹر کے فاصلے پر الکسواہ کے علاقے میں موجود ایرانی فوجی اڈے پر متعدد میزائل فائر کیے۔
ان میزائلوں میں سے ایک فوجی اڈے پر گرا جبکہ شام کے اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹمز نے متعدد میزائلوں کا پیشگی سراغ لگا لیا۔ اسرائیلی طیارے نے یہ حملہ لبنان کی فضائی حدود سے کیا، تاہم اس حوالے سے مختلف میڈیا ہاﺅسز کی رپورٹس میں اختلاف پایا جا رہا ہے۔ بعض کا کہنا ہے کہ حملہ اسرائیلی حدود میں واقع گولان کی پہاڑیوں سے کیا گیا۔واضح رہے کہ اسرائیل قبل ازیں اعتراف کر چکا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے اسرائیل مخالف مسلح جماعت حزب اللہ کو میزائل و دیگر اسلحے کی فراہمی روکنے کے لیے شام میں کئی آپریشنز کر چکا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes