پنجاب اسمبلی میں 90 سالہ تاریخ میں سپیکر پرویز الٰہی نے وہ کام کردکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا

Published on November 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

لاہور(یواین پی) پنجاب اسمبلی کی 90سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ پنجاب اسمبلی میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پروفیسر اے آر خالد تھے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے صدارت کی،پنجاب اسمبلی کے افسران اور ملازمین نے شرکت کی،معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی نے نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں نعت پیش کی، میلاد کی تقریب نعرئہ تکبیر اور درود پاک کی صداﺅں سے گونجتی رہی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی 90سالہ تاریخ میں پہلی دفعہ محفل میلاد کا اہتمام کیا گیاہے،انہوں نے کہا کہ خاتم الرسل، رحمت للعالمین ﷺکی ذات اقدس سے محبت اور ان کی پیروی ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا افتتاح بھی محفل میلاد سے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کو معاف کرناسیکھیں کہ یہی آقا ﷺکی سیرت ہے۔بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے، ہم سب مخلوق کے لیے وہ کام کریں جس سے اللہ تعالٰی راضی ہوں۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ میری ہر سانس اللہ کی عطا ہے اللہ مجھے اپنے شکر گزار بندوں میں شامل رکھے۔ سپیکر نے دنیا کی بے ثباتی کا ذکر تے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بادشاہ بھی دنیا سے خالی ہاتھ گئے۔پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد نے اپنے خطاب میں سامعین کو درود شریف کی برکتوں سے آگاہ کیا اورکہا کہ درود شریف غموں اور پریشانیوںسے نجات کا نسخہ کیمیاءہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes