حکومت عوامی سہولت اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے محمد علی اعجاز

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ریو نیو عوامی خدمت کچہری عصر حاضر میں عوامی مسائل کے احسن انداز میں فوری حل کا سبب ہے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صدیوں پرانے فرسودہ نظام کو تبدیل کرنے اور لوگوں کی سہولت کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان میں ریونیو عوامی خدمت کچہریاں زمین و جائیداد سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کا ذریعہ بن رہی ہیں زمینوں کے انتقالات ،درستگی ریکارڈ ،فرد کے اجراء،رجسٹری ،انکم سر ٹیفکیٹ ،معائنہ ریکارڈ اور ریو نیو سے متعلقہ دیگر معاملات ریو نیو عوامی خدمت کچہری میں ایک ہی چھت تلے صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک حل کئے جاتے ہیں ۔ان خیالات کاڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے تحصیلدار آفس اوکاڑہ میں مسائل کے حل کے لئے آنے والے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے زمینوں سے متعلقہ معاملات کے حل کے لئے آنے والے لوگوں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ ریو نیو عوامی خدمت کچہری کا تواتر سے انعقاد اس بات کی غمازی ہے کہ حکومت عوامی سہولت اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes