عثمان بزدار پولیس میں اصلاحات لانے کے لئے ایکٹیو ہو گئے

Published on March 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 168)      No Comments

لاہور(یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب پولیس میں اصلاحات لانے کے لیے ایکٹیو ہو گئے ہیں۔اسی پر بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں10 ارب روپے بھی جاری کئے ہیں جبکہ ہزاروں نئی بھرتیوں کی اجازت بھی دے دی ہے۔بات کرتے ہوئے تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے عمران خان کی خواہش تھی کہ وہ پنجاب پولیس کو بہتر کریں اور وہ بار بار اس کا ذکر بھی کرتے تھے، اسی لئے وہ ناصر درانی کو پنجاب میں لائے اور پھر محمد طاہر کو آئی جی پنجاب بنایا۔انہوں نے پنجاب کے 4 سے 5 آئی جی بھی اسی لئے تبدیل کئے ہیں کیونکہ وہ اس محکمے میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں، اسی لئے انہوں نے عثمان بزدار کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیس میں بہتری لائی جائے اورشعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب بنایا جائے۔عمران خان کی ہدایت کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کافی ایکٹیو ہوگئے ہیں جس کے بعد اصلاحات لانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔عثمان بزدار کے مشیر نے بھی انہیں مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ پأولیس میں بہتر ی لائیں گے تو ان کی واہ واہ ہو جائے گی ا ور لوگ انہیں حقیقت میں وسیم اکرم پلس مانیں گے، لیکن اس کے لئے انہیں کام کرنا ہو گا اور پولیس کا محکمہ بہتر بنانا ہو گا۔تجزیہ نگار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس سلسلے میں10 ارب روپے بھی جاری کئے ہیں جبکہ ہزاروں نئی بھرتیوں کی اجازت بھی دے دی ہے اور عثمان بزدار نے یہ سب کرنے کا فیصلہ عمران خان کی خواہش کے بعد کیا ہے کیونکہ عمران خان الیکشن سے قبل کہا کرتے تھے کہ انہوں نے خیبرپختونخواہ کی پولیس کو بہتر کر دیا ہے، اسی طرح وہ پنجاب کی پولیس کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy