پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹراضافہ

Published on September 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 491)      No Comments


اسلام آباد: (یو این پی)  وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا، پیٹرول کے نرخ میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری کو وزارتِ خزانہ نے مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جس کے بعد صرف  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔وزیر پیٹرولیم کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتں برقرار رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی جس کے مطابق  پیٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 78 روپے10 پیسے اور لائٹ ڈیزل 56روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز تھی۔اوگرا نے مٹی کے تیل میں ہوش ربا اضافے کی تجویز دی تھی، جس کے مطابق مٹی کاتیل پندرہ روپے مہنگا کرکے انسٹھ روپے فی لیٹر ہونا تھا تاہم وزارتِ خزانہ نے اوگرا سمری کو مسترد کرتے ہوئے صرف پیٹرول کے نرخ میں 2 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme