سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

Published on September 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 284)      No Comments


ریاض/ دبئی/ کویت/ دمشق/ بیروت (یوا ین پی) سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اور مشرق بعید میں کروڑوں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔ سعودی عرب میں عیدالاضحی کاسب سے بڑا اجتماع حرم شریف اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں ہوا۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، افریقا، امریکا، یورپ، آسٹریلیا اورمشرق بعید کی مختلف ریاستوں میں آباد کروڑوں مسلمان عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔ مسلمان نمازعید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے اللہ کی رضا اورخوشنودی کے لیے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ قربانی کی ادائیگی کے بعد مسلمان اپنی اپنی مقامی روایات کے مطابق عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے مختلف تقاریب کا اہتمام کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme