خیبرپختونخوا میں 5.1 شدت کا زلزلہ‘ ماہرین نے آفٹرشاکس کی وارننگ دیدی

Published on June 24, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

images
پشاور (یواین پی) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، دیر، بونیر اور گلگت کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے بعد لوگ خوف و ہراس کے باعث گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں 202 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے آفٹر شاکس آسکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy