ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی اور ہیومن سروسز ناروے کے زیر اہتمام پشاور کے آفت زدہ متاثرین میں فوڈ پییج کی تقسیم۔

Published on May 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

11269320_373350276195956_5830514383713698542_o
گجرات(محمد آصف)ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی اور ہیومن سروسز ناروے کے زیر اہتمام پشاور کے آفت زدہ متاثرین میں فوڈ پییج کی تقسیم۔ گذشتہ روز ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کھاریاں کے چیئرمین میاں محمد صفدر اور ہیومن سروسز ناروے کے کوارڈی نیٹر چوہدری غلام سرور نے پشاور کے ژالہ باری سے متاثرہ 110خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کئے ۔ جس میں ایک ماہ کے استعمال کیلئے آٹا، چینی، گھی، دالیں وغیرہ شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی پشاور ریاض مسعود، اے ڈی سی جی چوہدری اسامہ وڑائچ بھی کھاریاں کے وفد کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈی سی پشاور ریاض مسعود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضلع گجرات سے تعلق رکھنے والے سماجی رہنماؤں چوہدری غلام سرور اور میاں محمد صفدر کے ہم بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے پشاور کے مصیبت زدہ بھائیوں کی امداد کیلئے دوردراز سے سفر کیا اور آج خود متاثرین میں سامان تقسیم کرنے کیلئے پہنچے۔ اس موقع پر تحصیلدار وقار اور نائب تحصیلدار جمیل احمد داؤد زئی اور حضرت سلطان باہوؒ ٹرسٹ کے کوارڈی نیٹر لیاقت علی قادری بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题