روہنگیا مسلمانوں پر مظالم، پاکستان کی شدید مذمت

Published on September 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) پاکستان نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل اور نقل مکانی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملے کی جلد از جلد تحقیقات کرائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واقعے میں ملوث ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کے لئے اقدامات کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بالخصوص او آئی سی کے ساتھ مل کر مسلم اقلیتوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے میانمار کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ رخائن کے علاقے میں ہونے والی قتل و غارت کی تفتیش کروائے اور ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں مسلمان اقلیتوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتا ہے اور وہ بین الااقوامی برادری اور بالخصوص اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے ساتھ مل کر روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے لیے کام کرتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy