خوازہ خیلہ میں نجی سکول بس حادثہ میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

Published on December 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 232)      No Comments

سوات (یواین پی) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں نجی سکول بس حادثہ میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس ہوا جس میں علاقے کی سماجی شخصیات اور بچوں کی والدین نے شرکت کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سےاسی وسماجی شخصیت عثمان علی خان نے کہاہے کہ سانحہ خیبر پبلک سکول کے چار شہےد طلبہ کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی،واقعہ پر صوبائی حکومت کی نااہلی کا ذکر کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی کوئی دادرسی نہیں کی جو بے حسی کی انتہا ہے تاہم ڈی سی سوات نے سکولوں سے کباڑہ بسوں کا خاتمہ کرکے والدین کی تسلی کرادی ہے، تعزیتی تقریب میں شہداءکے والدین اپنے بچوں کو یاد کرکے آنسوﺅں پر قابو نہ رکھ سکے، اس موقع پر ممتاز عالم دین مفتی اسدللہ،چےئرمین سید افضل شاہ ،سیداکبر،سید علی شاہ،اسحاق باچا،رفیع اللہ ،طوطی خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ خیبر پبلک سکول بس حادثہ میں چار طلباءداﺅد خان،بلال انور،واسع شاہ اور بلال اقبال کی شہادت بڑا واقعہ ہے جس پر اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہیں کہ ان کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے تاہم تقریب کے تمام شرکاءنے بے حسی پر صوبائی حکومت باالخصوص وزیر اعلیٰ اور حلقے سے منتخب ایم این اے وایم پی اے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے حکومت سے متاثرہ خاندانوں کیلئے شہداءپیکیج کا مطالبہ کیا ، تقریب کے اختتام پر شہداءکے درجات کی بلندی اور والدین کیلئے صبر جمیل کی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes