پاک فوج کو ٹریبیوٹ دینے و الا ترانہ’’میں بھی پاکستانی، تم بھی پاکستانی ‘‘کل ریلیز ہوگا

Published on September 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 380)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان میں منائے جانے والے پچاسویں یوم دفاع کے جشن کے موقع پر کراچی کے رہائشی ڈائریکٹر طلال فرحت کی کمپائلیشن میں گزشتہ ہفتے ایک خصوصی ملّی نغمہ پاکستان ریلوے کے سینئر انجن ڈرائیورگلوکار طارق غوری کی آواز میں ریکارڈ کیا اس ملی نغمہ کو پاک فوج کے اُن جوانوں کو ٹریبیوٹ کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کی حفاظت میں اپنا لازوال کردار اد کیا اور نشان حیدر جیسے اعلی اور بڑے فوجی ملٹری اعزاز حاصل کر کے دنیا بھر میں اپنااور ملک وقوم کا نام وشن کیا۔ملیّ نغمے کی پہلی جھلک نے لوگوں کے دلوں میں اس کی سادہ شاعری نے جذبہ پیدا کر دیا جس میں پاکستانی عوام، پاکستان کی خوبصورتی اور پاک فوج کے جوانوں کی مشقوں کے ساتھ ان کی روزمرہ ز ندگی کی جھلکیوں کی عکاسی کی گئی ہے یہ نغمہ یوم دفاع ۶ ستمبر اور۷ ستمبر کو یوم فضائیہ کے قومی دن پر ٹیلی کاسٹ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog