اب وقت آگیاہے کہ تمام عالم اسلام، شیطانیت کیخلاف یکجااورمتحد ہوجائے۔مرکزی مجلس شوریٰ تنظیم مشائخ عظام پاکستان

Published on September 5, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 459)      1 Comment

فیصل آباد ( یواین پی)برماکے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم وستم نے انسانیت کوشرمندہ کردیا،برمی مسلمانوں پرہونیوالاظلم وستم امت مسلمہ کوخواب غفلت سے جگانے کیلئے کافی ہے،اب وقت آگیاہے کہ تمام عالم اسلام، شیطانیت کیخلاف یکجااورمتحد ہوجائے،حرام کھانے والے حکمران حق اورسچ کی بات کیسے کریں گے؟ان خیالات کااظہار تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ نے لاثانی سیکرٹیریٹ پر منعقدہ ہنگامی اجلاس میں کیا۔اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کیمطابق پاکستان امن مشن پر بھیجی جانیوالی افواج کوفوری طو رپر واپس بلائے ،پاکستان سمیت اسلامی ممالک اپنی افواج کوبرمی مسلمانوں کی حفاظت کیلئے برما بھیجیں تاکہ برمی افواج اوربدھ ملیشیاکوسبق سکھایا جاسکے،تمام اسلامی ممالک برمی مسلمانوں پر ظلم وستم ختم ہونے تک اقوام متحدہ اوردیگر یورپین ممالک کیساتھ ہر طرح کے تعلقات کافوری بائیکاٹ کریں۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان عالم اسلام کے مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم وستم پر خاموش نہیں رہ سکتی ،اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ فی الفوربرمی مسلمانوں پر ہونیوالے انسانیت سوز مظالم پر ایسے سخت اقدام کرے کہ اسلام دشمن قوتیں ایسے سنگین اورخونی کھیل کھیلنے سے باز آجائیں۔اس حوالے سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان ،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل،آل پاکستان صوم وصلوٰۃ کمیٹی ،بین المذاہب امن اتحاد پاکستان اورماہنامہ لاثانی انقلاب انٹرنیشنل کے مرکزی عہدیداران،علماء ومشائخ ،مذاہب عالم کے اسکالرزاورلاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالے گی۔اجلاس کے اختتام پر عالم اسلام کے اتحاد واتفاق کی خصوصی دعامانگی گئی ۔

Readers Comments (1)
  1. mazhar abbas says:

    INSHALLAH……..BOHT JALD SHYTANI QUTOON KA KHATMA HONY WALA HAY..





Free WordPress Themes

WordPress Blog