مالدیپ نے روہنگیا مسلمانوں کا حق ادا کر دیا

Published on September 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments


مالے(یو این پی) مالدیپ، میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف بڑا قدم اٹھانے والا پہلا ملک بن گیا ہے اور اس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کر دئیے ہیں۔ مالدیپ کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ میانمار حکومت جب تک روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری ظلم و ستم کے خلاف ایکشن نہیں لیتی اور اس کا سدباب نہیں کرتی، تب تک میانمار کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم رہیں گے۔ بیان میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری اور انسانی حقوق کی کونسل سے میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی تحقیقات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes