کورونا وائرس ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 16لوگ قتل

Published on November 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 146)      No Comments

یوگنڈا (یواین پی) یوگنڈا کے صدارتی انتخاب کی دوڑ میں ملک کے مشہور پاپ سنگر بوبی وائن کے ریلی نکالنے پر مقامی پولیس نے کارروائی کی اور ان ریلیوں کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے لاٹھی چارج کیا۔مسٹر وائن جو کہ پاپ اسٹار سنگر ہیں اور ان کا اصل نام رابرٹ کیاگولانی ہے انہیں گزشتہ بدھ کے روزکورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریلی نکالنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے۔انتخابی مہم چلانے والے صدر کی گرفتاری پر عوام مشتعل ہو گئے اور نوجوانوں نے جگہ جگہ روڈ بلاک کر کے چیزوں کو آگ لگانا شروع کر دی۔حکومت مخالف نعروں میں مسٹر وائن کو رہا کرو کے نعرے شدت اختیار کرنے لگ گئے اور ہجوم گھروں سے نکل کر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے میں جت گئے۔قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا تو عوام نے بھی پولیس پر پتھراﺅ کرنا شروع کر دیا۔جبکہ پولیس نے واٹر کینن،آنسو گیس اور بندوقوں کا آزادانہ استعمال کیا۔جبکہ پولیس نے عوام پر سیدھے فائر کرتے ہوئے اے کے 47بندوق کا استعمال بھی کیااور یوں سیدھی گولیاں برسانے کی وجہ سے 16افراد موقعہ پر جاں بحق ہو گئے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔مظاہرین پر پولیس کی طرف سے یہ الزام عائد کیا جا رہاہے کہ انہو ںنے کورونا لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے کے علاوہ توڑ پھوڑ،گاڑیوں کو نقصان پہنچاما،عوامی مال لوٹنااور پولیس پر پتھراﺅ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes