این اے 120 ضمنی انتخابات: سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرز طلب

Published on September 7, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments


لاہور (یو این پی)محکمہ داخلہ پنجاب نے این اے 120 میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کے لئے فوج اور رینجرز کو طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے این اے 120 حلقے میں ضمنی الیکشن کے لئے فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کی چٹھی وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز ان انتخابات میں سیکیورٹی اور امن و امان کی ڈیوٹی دے گی اور پولیس اور دیگر انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔محکمہ داخلہ نے پولیس کی اضافی نفری پنجاب کے دیگر اضلاع سے پہلے ہی طلب کر رکھی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes