ہمیشہ کوشش کرتی ہوں میری ذات سے کسی کو دکھ نہ ہو: سنہری خان

Published on September 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

ہمیشہ کوشش کرتی ہوں میری ذات سے کسی کو دکھ نہ ہو: سنہری خان
فن فنکار کی وراثت ہوتا ہے اور فن کی بدولت ہی کامیابیاں ملتی ہیں:اداکارہ کی گفتگو
لاہور(یو این پی)سنہری سوچ رکھنے والی اداکارہ سنہری خان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ کوشش کرتی ہوں میری ذات سے کسی کو دکھ نہ ہو،فن فنکار کی وراثت ہوتا ہے اور فن کی بدولت ہی کامیابیاں ملتی ہیں سفارش یا کسی سے حسد کرنے سے کامیابی نہیں ملتی اس لئے میں نے کبھی نہ ہی سفارش کا سہارہ لیا ہے اور نہ ہی کبھی کسی سے حسد کیا ہے آج جس مقام پر ہوں اپنے فن کی بدولت ہی ہوں ۔سنہری خان نے یو ا ین پی سے مزید باتیں کرتے ہوے کہا کہ میں ان دنوں شالیمار تھیٹر لاہور میں پرفارم کر رہی ہوں اور اللہ پاک کے کرم سے مسلسل کامیابیاں مل رہی ہیں اور میں شکر گزار ہوں اپنے چاہنے والے شائقین کی جو میری پرفارمنس کو اتنا پسند کرتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme