وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت اجلاس

Published on June 3, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 904)      No Comments

6
اسلام آباد (یو این پی) وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ کی زیر صدارت آئندہ مون سون سیزن کے دوران حفظان صحت کے بارے میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منگل کو اجلاس منعقد کیا گیا۔ وزارت صحت میں طلب کئے گئے اجلاس کا اہتمام نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی پری پیرڈنس اینڈ نیٹ ورک نے (این ایچ ای پی آر این) نے کیا تھا۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ایوب شیخ، ڈی جی این ایچ ای پی آر این ڈاکٹر منیر احمد مانگریو، اقوام متحدہ کے متعلقہ اداروں، پی پی ایم اے، پی آر سی ایس، این ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 ، صوبوں اور علاقوں سے محکمہ صحت کے اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ مون سون موسم کی تیاری اور فوری امدادی کارروائیوں، ریلیف اور امدادی کارروائیوں بارے مختلف اداروں کے کردار اور ذمہ داریوں بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت نے دوہرے کام اور وسائل کے دوہرے استعمال سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور آئندہ مون سون کے دوران صحت کے حوالہ سے تیاری اور امدادی کارروائیوں میں مختلف شراکت داروں کا کردار وضع کرنے بارے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بنانے کے سلسلہ میں کمیٹی تشکیل دی۔ اجلاس کے دوران این ڈی ایم اے اور این ایچ ای پی آر این کی ذمہ داریوں اور کردار کا جائزہ لینے اور این ایچ ای پی آر این کو مضبوط اور بہتر بنانے کی تجویز کیلئے دوسری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme