پیپلز پارٹی شہیدوں اورغازیوں کی پارٹی ہے خالد سلیم بھٹی

Published on December 27, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

\"Bhatti\"
بورے والا(یواین پی)پیپلز پارٹی کے راہنما سابق ممبرپنجاب اسمبلی الحاج سردار خالد سلیم بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شہیدوں اورغازیوں کی پارٹی ہے جماعت کے قائدین نے وقتی مزیدوں آمروں کے سامنے سر جھکانے کی بجائے سر کٹوا کر شہادت قبول کرکے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تاریخ میں خود کو امر کر لیا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی کے تحصیل آفس میں سابق وزیر اعظم چیئرپرسن پیپلز پارٹی محترمہ شہید بے نظیر بھتو کی چھٹی برسی کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو نے خاتون ہونے کے باوجود جس جرات اور بہادری کے ساتھ ملک میں آئین اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جدوجہد کی اس دوران انہوں نے قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں لیکن ڈکٹیٹروں کے سامنے سر نہیں جھکایا اُن کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ دنیا اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم تھیں انہوں نے خواتین کے مسائل کے حل کے لیے ایک نیا وژن دیا ان کی ملک اور قوم کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اگر آج ملک میں جمہوریت رواں دواں ہے تو یہ ان کی قربانیوں کا ثمر ہے تقریب سے پیپلز لائرز فورم کے ضلعی صدر چوہدری سیف اللہ گریوال،ضلعی صدر پیپلز لیبر بیورو محمد صدیق بھلر،غلام حیدر جٹ،عبدالمجید بھٹی،نذیر احمد نسیم،چوہدری عبدالستار،نعیم احمد نعیم،اکبر جٹ نے بھی خطاب کیا آخر میں محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes