مکلی پریس کلب کی جانب سے پیر رحمانی جیلانی ،سید زین العابدین شاہ جیلانی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Published on September 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ :حمیدچنڈ ) مکلی پریس کلب کی جانب سے پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے رہنما پیر رحمانی جیلانی اور ٹاون چئیرمین سید زین العابدین شاہ جیلانی کے اعزاز میں کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں و رہنماوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ٹاون چیرمین مکلی سید زین العابدین جیلانی اور پیر غلام رحمانی نے کہا کہ صحافت ایک عظیم اور مقدس پیشہ ہے صحافیوں نے اپنے قلم کے ذریعے ظلم و جبرکو بے نقاب کیا ہے اور عوام کے مسائل کو اقتدار ایون تک پہنچاتے میں اہم کردار ہیں صحافیوں کو چاہیں کہ وہ اپنے قلم کے ذریعے ہمیشہ حق و سچ لکھیں اور کسی بھی متنازعہ چلانے سے اس کی تصیدیق بھی کرنی چاہیں غلط خبر کے اشاعت سے صحافت کے شعبے پر منفی اثرات بھی مراتب ہوتے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مکلی پریس کلب ہمارا پنا پریس کلب ہے اس کی ترقیاتی کیلے بھرپور کوشیش کی جائیگی اور صحافیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے انہوں نے پریس کلب مکلی کیلے اے سی ،کمپیوٹرز ،چاردایوری ،ہال او رکلب کے اندر مرحوم پیر غلام شاہ جیلانی کے نام سے تاریخی لابئیری قائم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا

ٹھٹھہ میں جئے سندھ لبرل فرنٹ کے دو اہم رہنما گرفتار
ٹھٹھہ (رپورٹ :حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں جئے سندھ لبرل فرنٹ کے دو اہم رہنما گرفتار ، پارٹی چیئر مین نواز خان زؤ ر نے گرفتار ی کی تصدیق کرتے ہوئے قومی کارکنان کو قتل کر نے کے خدشات کا اظھار کیا ہے اس سلسلے میں سندھ میں قومی کارکنان کو گرفتار کر کے غائب کرنے کے خلاف جئے سندھ لبرل فرنٹ کی جانب سے ٹھٹھہ میں احتجاجی ریلی نکالنے سے کچھ دیر قبل پولیس نے جئے سندھ لبرل فرنٹ لاڑ ڈویزن کے صدر قادر زؤ جوکہ قوم پرست رہنما نواز خان زؤ ر کے چھوٹے بھائی ہے اور مقامی رہنما شمس الدین میرانی کو پولیس کی بھاری نفری نے ٹھٹھہ شہر سے گرفتار کر غائب کردیا ہے ، اس سلسلے میں جئے سندھ لبرل فرنٹ کے چیئرمین نواز خان زؤر نے تصدیق کرتے ہوئے بتا یا ہے کہ پولیس دونوں رہنما وں قادر زؤ ر اور شمس الدین زؤر کو گرفتا ر کیا ہے ۔ اور خدشات ہے کہ پولیس دونوں قومی کارکنان کو گرفتا ر کر کے خفیہ اداروں کے حوالے نہ کردیں انھوں نے کہا کہ اگر دونوں قومی کارکنان کی گرفتاری کو ظاہر نہ کرکے اور آزاد نہ کیا تو سندھ بھر احتجاجی مظا ریں کریں گے ،

ٹھٹھہ ، مرف این جی او کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آئیگی
ٹھٹھہ ( رپورٹ :حمیدچنڈ ) ٹھٹھہ ، مرف این جی او کی ناقص کارکردگی کھل کر سامنے آئیگی مریضوں سے بھاری فیس وصولی کے باوجود سول ہسپتال مکلی میں تین سرکاری جدید الٹرساونڈ مشین چھ ماہ سے خراب پڑے رہنے کا انکشاف ڈاکٹر ز اور دیگر عملے کی موج مستی مریضوں خور ہونے لگے انتظامیہ مشین درست کرانے کو تیار نہیں ڈی جی ہیلتھ حیدرآباد کا نوٹس مرف انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے سول ہسپتال ٹھٹھ جس کو سندھ حکومت محکمہ صحت نے پبلک پارٹنر شب کے تحت ایم جنسی میڈیکل فاونڈیشن این جی وز مرف کے حوالے کیا گیا ہے اور ایک سال کو عرصہ گزارنے کے باوجود سول ہسپتال ٹھٹھ سمیت دیگر ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات میں بہتری نہ آسکی ہے عوام علاج معالجے کی بہتر سہولیات سے محروم ہیں گذشتہ میڈیا کے ہسپتال کے دورے کے دوران الٹر ساونڈ کی چار جدید سرکاری مشینوں میں سے تین مشین کے خراب ہونے کا انکشاف ہوا اور ان مشینوں پر مقرر عملہ بھی ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف غائب تھا جبکہ ایک مشین پر مریضوں کا الٹرساونڈ کیا جارہا تھا جس میں خواتین بچے اور مرد مریضوں کا بے پناہ رش تھا رش کے باعث عملے اور مریضوں کے درمیان پہلے باری پر تلخ کلامی بھی ہوتی رہی جبکہ الٹر ساونڈ کرانے والے مریضوں سے بھاری فیس بھی وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور فیس کہا ں جاتی ہے اس کا کوئی علم نہیں فیس کے وصولی کے باوجود مشینوں کا خراب ہونا اور ان کو درست نہ کرنا ایک سوالیہ نشان ہے جبکہ ہسپتال میں کتے سانپ کے کانٹے کے انجکشن سمیت ادویات کی بھی شدید قلت ہے اس حوالے سے جب ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ میرے نوٹس میں اب بات آئی ہے میں مرف این جی اوز کے ریجنل منیجر ملک آدم سے رپورٹ طلب کرتا ہوں اور صحت کے معاملے پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور ملوث عملے اور فیس وصولی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے واضع رہے کہ مرف این جی اوز حکومت ایم اویو کے تحت جو کام کرنا تھا اور کام کرنے میں مکمل طور کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور حکومت سندھ کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری فنڈز غیر ضروری کاموں پر خرچ ظاہر کرکے کرپشن کی گئی ہے دوسری جانب سیاسی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ سندھ ،وزیر صحت ،سیکریڑی صحت سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

ٹھٹھہ؛برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئی
ٹھٹھہ (رپورٹ :حمیدچنڈ) ٹھٹھہ میں جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کی جانب سے برما میں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف الگ الگ احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جمعیت علماء اسلام نے بخاری مسجد اور جماعت اسلامی نے چاندنی چوک سے ریلیاں نکالی گئی ریلی میں سیکڑوں نے تعداد میں افراد نے شرکت کی ریلی کی قیادت جے یو آئی کے مولانا احمد سومرو،اور جماعت اسلامی کے مولانا عطاالرحمن چانڈیو ،عبداللہ گندرو نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور امریکا اور برما کے وزیراعظم کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام میں امریکا ،اسرائیل اور بھارت کی مسلمانوں کے خلاف ایک سازش قرار دی مظاہرین نے برما کے وزیراعظم کا پتلا بھی نذر آتش کیا احتجاج کے باعث ٹھٹھ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا فوری نوٹس لیکر مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں کو سخت سزادی جائے بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes