سیاسی باوا جی پیش گوئیاں 

Published on September 14, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 426)      No Comments

تحریر۔۔۔ مقصود انجم کمبوہ 
پاکستان جمہوری پارٹی کے سابق صدر نواب زادہ نصر اللہ خاں (مرحوم) کے معتبر سیاسی ورکر و عہد یدار محمد حسین جاویدعرف بی بی سی میرے پرانے دوست ہیں بلکہ یوں سمجھئے وہ میرے لنگوٹیا ہیں ایک عرصہ وہ میرے نزدیک رہے ہیں اور میرے شہر کے سیاسی لوگوں کو پیش گوئیاں سنا سنا کر خوش و خرم رکھا کرتے تھے وہ ایک عرصہ تک سیاسی سر گرمیوں میں ہمہ تن مصروف رہے علاقہ کے فلاح و بہبود کے امور میں خاصی دلچسپی رکھتے تھے شہر کو تحصیل کا درجہ دلانے کے لئے انہوں نے تحصیل بناؤ تنظیم کے لئے دن رات کام کیا صوبائی اسمبلی کے رکن کے طور پر ایک دو بار الیکشن بھی لڑا لیکن غربت نے اس کے اعصاب شل کئے رکھے وہ اعلیٰ تعلیم یافتہ سیاسی ورکروں سے زیادہ سیاست کی سوجھ بوجھ رکھتا ہے یہ بڑی بات ہے کہ وہ معمولی پڑھا لکھا پڑھے لکھوں سے زیادہ علمی استعداد رکھتا ہے محفل میں گفتگو کے دوران کوئی شخص بھی اس کو معمولی آدمی نہیں سمجھتا اس نے جب بھی مجھے کالم لکھنے کو کہا سو فیصد یقین کے ساتھ بات کی گذشتہ روز وہ میرے ہاں آیا اور کہا مقصود جی ! لکھ دو کہ اگلے نوے روز کے اندر اندر ن لیگ کی بساط لپٹ جائے گی میاں بردران کا خاندان یا تو جیل کے اندر ہوگا یا پھر وہ ملک سے دوڑ جائے گا مستقبل میں اس خاندان کا شیرازہ بکھر جائے گا حکومت میں آنے کی چابی چھین لی جائے گی یا پھر یہ خاندان از خود چابی سمندر میں پھینک دیں گے اس خاندان پر بننے والے تمام ریفر نسسز انکی سیاسی تختی دھو کے رکھ دیں گے اسی اسمبلی کے ذریعے قومی حکومت بنانے کا آرڈیننس منظور کروا لیا جائے گا او رپھر تین سال تک قومی حکومت کام کرے گی جس میں تمام سیاسی پارٹیوں کے پڑھے لکھے سیاستدان لئے جائیں گے پی پی پی کے لوگوں کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات بنیں گے اب آصف زرداری کی باری ہے ہو سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین بھی نا اہل قرار پائیں ایسٹبلشمنٹ نے ملک کو صاف شفاف سیاسی قیادت دینے کی ٹھان لی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک جتنی بھی پیش گوئیاں کی ہیں سچ ثابت ہوئی ہیں سب سے پہلے میں نے میاں نواز شریف کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کی خبر دی تھی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر کی اور پھر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ازاں بعد پی پی پی کے وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کی بر طرفی کی خبر دی تھی اور اس بارے میں آپ نے جتنے بھی کالم لکھے وہ آج بھی ریکارڈ پر ہیں اب پھر میں آپ کو ایک ایسی خبر دے رہا ہوں جو انشاء اللہ سچ ثابت ہوگی اور خاندان مغلیہ کا یہ آخری دور ہوگا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم جو حال ہی میں نا اہل ہو چکے ہیں انکی تمام سیاسی خارجی و داخلی پالیسیاں ملک کے خلاف رہی ہیں اداروں کو نہ صرف برباد کیا بلکہ آپس میں لڑانے کی بھی کوشش کی ہے اس شخص کا ماضی بتا تا ہے کہ اس نے پاکستان کی تضحیک کا سامان پیدا کئے رکھا ہے فوج کو بدنام کرنے کا ہر حربہ استعمال کیا ہے بین الاقوامی طور پر اپنی فوج کامورال گرانے کی ناکام جسارت کی ہے عدلیہ کے ساتھ بھی نا روا سلوک روارکھا ہے اداروں کو کرپٹ بنایا ہے صحافیوں ، بڑے بڑے لوگوں اعلیٰ عہدیداروں کو گفٹ کی صورت میں رشوت دے کر انکو خریدنے کی کوشش کی ہے یہی حال پی پی پی کا ہے جس نے ملک میں لوٹ مار کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے کراچی کو زندہ د فن کردیا ہے لیاری میں دہشت گرد پیدا کئے اور ان کے ذریعے کراچی کا امن و سکون برباد کئے رکھا ان دہشت گردوں کے ذریعے اپنے لوگوں کو بھی نہیں بخشا ایک طرف ایم کیو ایم دوسری طرف اے این پی اور پی پی پی جن کے سیا سی و نگز آج بھی کام کررہے ہیں اور آئے روز اپنے مخالفوں کو خون میں نہلا رہے ہیں یہ تو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہماری افواج اور رینجرز نے ان بدمعاشوں کو لگام ڈالی ہوئی ہے جس پر بعض سیاسی لیڈروں کو بہت زیادہ دُکھ ہورہا ہے اور وہ ایسی صورتحال سے نالاں نظر آتے ہیں متعدد بار ایسے لیڈروں کی طرف سے آنے والے بیانات فوج کے کردار کے خلا ف ہو تے ہیں یہ لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں انتشار رہے اور ان کی چاندی بنی رہے جب سے رینجرز نے کراچی میں ڈیرے ڈالے ہیں بہت حد تک امن و سکون کی فضاء نے جنم لیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme