فیصل آباد, مہنگائی کے ستائے افراد علاج ومعالجہ کیلئے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور

Published on November 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری اور مہنگائی کے ہاتھوں پریشان سفید پوش ‘غریب اور متوسط طبقہ کے افراد نے علاج ومعالجہ کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں کی بھاری فیسوں سے تنگ آکر سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنا شروع کردیا مگر سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی نایابی اور عملہ کی کمی کی وجہ سے مردوخواتین بیمارکمسن بچے کئی کئی گھنٹے ادویات کیلئے سرکاری پرچی حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد ہسپتالوں سے مایوس ہوکر واپس گھروں میں لوٹ جانے پر مجبور ہیں شہریوں کے مطابق حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کے عوام جو قبل ازیں خیراتی اور پرائیویٹ ٹرسٹ ہسپتالوں سے اپنے علاج معالجہ کیلئے کم فیس دیکر ڈاکٹروں سے اپنے مرض کی تشخیص کروا کر ادویات حاصل کرلیتے تھے اب گذشتہ چند سال سے ان خیراتی اور پرائیویٹ ہسپتالوں کی انتظامیہ نے پرچی فیس میں چار گنا اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سے سفید پوش اور متوسط طبقہ کے افراد جن میں بزرگ اورخواتین بھی شامل ہیں ان ہسپتالوں کی فیسوں سے تنگ آکر گورنمنٹ ہسپتالوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے مگر بدقسمتی سے بیمار خواتین ‘مرد بزرگ جو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں انہیں نا تو سرکاری ہسپتالوں سے ادویات میسر ہورہی ہیں اورنہ ہی ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز ان مریضوں کی دیکھ بھال توجہ سے کرتے ہیں جبکہ سرکاری پرچی حاصل کرنے کیلئے بھی کئی گھنٹے تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔اگر عملہ کی طرف سے پرچی حاصل کر بھی لی جائے تو ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرز ہسپتال سے عدم دستیابی ادویات کا بہانہ بنا کر بازار سے ادویات خریدنے کا نسخہ تحریر کردیتے ہیں جس سے غریب اور متوسط طبقہ کے عوام کوکمر توڑ مہنگائی میں ادویات خریدنے کی قوت نہیں رکھتے چنانچہ ان مہنگی ادویات کو خریدنے کی بجائے وہ واپس اپنے گھروں کو لوٹ جاتے ہیں شہریوں اور مختلف سماجی تنظیموں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ہسپتال میں عملہ کی تعداد کو بڑھا کر ادویات کی فراہمی کا مناسب بندوبست کیاجائے تاکہ غریب عوام جوکہ پہلے ہی مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں پریشان ہیں وہ خودکشیوں سے بچ سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme