افضل ماہی کے ترانے’’میرا پاکستان‘‘نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی

Published on August 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

افضل ماہی کے ترانے’’میرا پاکستان‘‘نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی
مجھے یقین نہیں تھا کہ اتنا زیادہ رسپانس ملے گا،اس ترانے کی کامیابی نے میرا حوصلہ بڑا دیا ہے،گلو کار افضل ماہی

لاہور (یو این پی)14اگست جشن آزادی کے مو قع پر ریلیز ہونے والے گلو کار افضل ماہی کے ترانے ،،میرا پاکستان ،،نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔گلوکار افضل ماہی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر جب اس ترانے کوریلیز کیا گیا تومجھے اندازہ نہ تھا کہ اس قدر اچھا رسپانس ملے گا۔ راتوں رات دنیا بھرمیں حب وطن بسنے والے پاکستا نیوں نے میرے ترانے،،میرا پاکستان،، کو سنا اورپسند کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مثبت رائے کا اظہاربھی کیا ہے۔ ای میل، ایس ایم ایس اوردیگرذرائع سے بھی ترانے کوپسند کیے جانے کے پیغام موصول ہوئے ہیں۔گلوکارنے مزید کہا کہ اس ترانے کی کامیابی نے مجھے مزید بہترکام کرنے کا حوصلہ دیا ہے اورمیں آئندہ اسی طرح کے منفرد کام کرتا رہو گااس ترانے کے شاعر مظہر ثاقب اور موسیقار اشتیاق حسن ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme