پاکستان نےآزادی کپ اورغیرملکی کھلاڑیوں نے دل جیت لئے

Published on September 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments


لاہور (یوا ین پی )پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کو 33 رنز سے شکست دے کر آزادی کپ جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 89 رنز بنائے، جب کہ بابر اعظم نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ فخر زمان 27 اور  شعیب ملک 17 رنز بنا سکے۔پاکستان نے ورلڈ الیون کو جیتنے کےلئے 184 رنز کا ہدف دیا جس کے تعقب میں مہمان ٹیم 150 رنز ہی بنا سکی۔ تھیسارا پریرا اور ڈیوڈ ملر 32، 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2، جبکہ رومان رئیس، عماد وسیم اور عثمان خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔پاکستان میں عالمی ستاروں کا میلہ شاندار انداز میں تمام ہوگیا۔پاکستان کےخلاف  سازش کرنے والے ہار گئے۔دہشت گردوں کے ناپاک عزائم ناکام ہوگئےاورورلڈالیون نےڈرانےوالوں کے فسانے رد کردیے۔پاکستان کے سونے میدانوں کو پھر سے آباد کردیا۔ورلڈ الیون نےپاکستانیوں کے دل جیت لیا۔ پاکستانیوں کے دلوں میں جو محبت ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے جگائی ،وہ کبھی نہیں مٹے گی۔یہ کھیل ہار اور جیت کا نہیں تھا،یہ مقابلہ فتح اور شکست سے عاری تھا۔یہ بازی دل والوں کی تھی۔ ہم کیسے بھولیں گےدلیر ڈوپلیسی کو،شیر دل ڈیرن سیمی کو،پراعتماد آملا کو،پریرا اور تمیم کو،برق رفتار مورکل اور جادوگر بدری کو،شاباش ڈیوڈ ملر،گڈ لک عمران طاہر اورشکریہ جارج بیلی۔پاکستان کی فتح سب کومبارک ہو۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog