ما ہ نور ،آفرین پری اور سنہری خان نے شالیمار تھیٹر میں دھوم مچا دی

Published on September 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 946)      No Comments

ما ہ نور ،آفرین پری اور سنہری خان نے شالیمار تھیٹر میں دھوم مچا دی
ڈائریکٹرڈاکٹر اجمل ملک کا اسٹیج ڈرامہ ،،میٹھے کریلے ،،شائقین کی پسند بن گیا
لاہور(یواین پی)اداکارہ ما ہ نور ،آفرین پری اور سنہری خان نے شالیمار تھیٹر میں دھوم مچا دی۔تفصیلات کے مطابق شالیمار تھیٹر میں ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کا جاری اسٹیج ڈرامہ ،،میٹھے کریلے ،،شائقین کی پسند بن گیا۔زرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ ما ہ نور ،آفرین پری اور سنہری خان کی منفرد ڈانس آئٹموں نے ڈرامے میں نکھار پیدا کیا ہوا ہے ، اس حوالے سے ڈاکٹر اجمل ملک کا کہنا ہے کہ ویسے تو کریلے کڑوے ہوتے ہیں مگر ہم نے کہانی میں ،،میٹھے کریلے ،،بنا دیے ہیں جو ہمارے فنکاروں کی محنت اور میری ڈائریکشن کی بدولت شائقین کی پسند بن گئے ہیں ۔اس ڈرامہ کے پروڈیوسر ملک طارق اور کاسٹ میں ماہ نور ،افرین پری، سنہری خان ،صوفیہ خان ،شاہد خان ،حامد رنگیلا،سرفراز وکی و دیگر فنکار شامل ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog