ترک صدر نے شمالی عراق کے کردوں پر پابندیاں عائد کرنے پر غورشروع کردیا

Published on September 21, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments


ریفرنڈم کے ممکنہ انعقاد سے مشرق وسطی میں مسلح تنازعات کی ایک نئی لہر شروع ہو جائے گی،صحافیوں سے گفتگو
انقرہ (یو این پی)ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ آزادی کے لیے ریفرنڈم کے منصوبے کے سبب وہ شمالی عراق کے کردوں کے خلاف پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔انہوں نے نیو یارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی عراق میں ریفرنڈم کے ممکنہ انعقاد سے مشرق وسطی میں مسلح تنازعات کی ایک نئی لہر شروع ہو جائے گی۔اردوان نے مزید بتایاکہ آج ہونے والے ترک سلامتی کونسل اور ملکی کابینہ کے اجلاس میں شمالی عراق کے خلاف پابندیاں پر بات چیت کی جائے گی۔یہ امر اہم ہے کہ انقرہ حکومت کے شمالی عراق میں کرد علاقائی حکومت کے ساتھ مضبوط اقتصادی روابط ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog