لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام بھارت میں مخلوق خداکی خدمت جاری 

Published on September 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      1 Comment

فیصل آباد ( یواین پی)دورحاضرکے عظیم روحانی پیشوااورخادم مخلوقات صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارکا مخلوق خداکی بے لوث خدمت کاسلسلہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں تیزی سے جاری وساری ہے ،انجینئر محمد عمران نقشبندی (کوارڈینیٹر انڈیا)نے لاثانی سیکرٹریٹ پر آن لائن بھیجی جانیوالی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ہمیں اللہ ورسولﷺمرشد کریم صدیقی لاثانی سرکارکے صدقے میں لازوال خزانے عطافرمارہے ہیں،لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام بھارت میں مخلوق خداکی خدمت اورروحانی فیوض وبرکات کابے لوث سلسلہ تیزی سے جاری وساری ہے۔بھارت کے مختلف شہروں(حیدرآباد،جھاڑکھنڈ،بہار،یوپی اورکریم نگر،لاثانی منزل،ابراہیم باغ سمیت کئی علاقوں)میں فری لنگرخانوں،محافل ذکرونعت وروحانی تربیتی نشستو ں کاسلسلہ جاری ہے ،حیدرآباد میں 100مستحق مسلم گھرانوں سمیت راہ گیروں،مسافروں اورمستحقین میں ہفتہ وارانہ فری راشن اورلنگرتقسیم کیاگیا۔سلسلہ عالیہ لاثانیہ سے فیض ہونیوالوں میں انجنےئر سید معین الدین نقشبندی اورسید اظہرنقشبندی (تلنگانہ ،انڈیا)نے کہاکہ ہم بے اولاد تھے ، اللہ تعالیٰ نے مرشدکے صدقے اولاد کی نعمت سے نوازدیا۔عبداللہ (راوی کمار،وارنگال ،انڈیا،ان کاپہلا مذہب تامل تھا)نے بتایا کہ شکریہ مرشدکریم صدیقی لاثانی سرکار!آپ کی نگاہ کرم سے دس سالوں سے شیطانی اثرات اورشدیدترین سردردسے نجات عطا ہوگئی اوریہ امراض میرے لئے قبول اسلام کاذریعہ بھی بن گئیں۔سید ہدایت حسین نقشبندی(کریم نگر ،انڈیا)نے بتایا کہ روحانی فیوض وبرکات کے صدقے بلڈکینسرسے مکمل شفاعطاہوگئی۔سید معین الدین (حیدرآباد،انڈیا)نے بتایا کہ مرشد کی دعااورروحانی دم کی بدولت پھیپھڑوں کے کینسرسے مکمل شفاعطاہوگئی ہے۔معراج بی بی صاحبہ (حیدرآباد،انڈیا)بتاتی ہیں کہ مرشد کی دعا سے ماں اوربیٹی موت سے بچ گئیں،جبکہ ڈاکٹرز نے دوران ڈلیوری زچہ اوربچہ دونوں میں سے کسی ایک کی موت کاکہہ دیا تھا ۔حاجی نقشبندی (ٹولی چوکی،حیدرآباد،انڈیا)نے بتایا کہ روحانی علاج کی بدولت بیٹے کو گلے کے کینسرسے شفایابی عطا ہوگئی جبکہ ڈاکٹرز بیٹے کو لاعلاج قراردے چکے تھے ۔عارفہ بیگم صاحبہ (حیدرآباد،انڈیا)نے بتایا کہ دماغ کی لاعلاج بیماری سے شفایابی ،پورے خاندان کی ہدایت کاسبب بن گیا،یہ سب مرشد کی نگاہ کرم ہے کہ سینکڑوں میل دورسے بھی اتنی تیز دستگیری فرمارہے ہیں۔سید عابد نقشبندی (حیدرآباد،انڈیا)بتاتے ہیں کہ مرشد کی دعانے موت کوزندگی میں بدل دیاجبکہ روحانی طورپر موت واقع ہونے کی تصدیق ہوچکی تھی ۔سید افضال نقشبندی(کریم نگر،تلنگانہ ،انڈیا)نے بتایا کہ لاعلاج مرض کاشکاربیٹا روحانی علاج کی بدولت شفایاب ہوگیاجبکہ ڈاکٹرز نے بیٹے کومکمل لاعلاج قرار دے دیا تھا۔عنایت خان (حیدرآبا د،انڈیا)بتاتے ہیں کہ چلنے پھرنے سے معذوربیٹی روحانی علاج کی بدولت مکمل شفایاب ہوگئی ،سلسلہ عالیہ لاثانیہ میں بیعت کی سعادت ملی تو تقدیربدل گئی،کاروبارجوتباہ ہوچکاتھاوہ بھی بہترہوگیا ۔بھارت میں لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کی فلاحی سرگرمیوں کاسلسلہ دن دگنی اوررات چوگنی تیزی سے بڑھتاہی چلاجارہاہے ، مختلف شہروں میں خدمات سرانجام دینے والے ٹیم میں سیدمعین نقشبندی،معین الدین خان،محمد عمران نقشبندی،متین نقشبندی،محسن نقشبندی،شیخ احمد نقشبندی ،صمد اللہ قادری سمیت دیگر تنظیمی کارکنان وارثین انبیاء کی جماعت (سلسلہ عالیہ لاثانیہ )میں بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات سرانجام دینے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

Readers Comments (1)




WordPress Themes

WordPress Themes