پہلا ٹیسٹ، قومی ٹیم 217 پر آل آئوٹ

Published on August 13, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

جمیکا (یو این پی)2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستانی ٹیم 217 رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی اورویسٹ انڈیز نے کھیل کے اختتام پر 2وکٹوں پر 2 رنز بنالیے ۔ کنگسٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کنگسٹن میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو کیماروچ نے 11 رنز بنانے والے عمران بٹ کی وکٹیں بکھیر دیں۔ اگلے ہی اوور میں جیڈن سیلز نے عابد علی کو چلتا کرکے پاکستان کو دوسرا نقصان پہنچایا۔ تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور بابراعظم نے مزید کسی نقصان کے بغیر سکور 34 تک پہنچایا ہی تھا کہ میچ میں بارش نے مداخلت کردی۔بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستانی بلے باز کو رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس 47 رنز کی شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب اظہر علی 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سکور میں بغیر کسی اضافے کے کپتان بابراعظم بھی 30 رنز بنا کر چلتے بنے۔ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بابراعظم (کپتان)، عابد علی، عمران بٹ، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، یاسر شاہ، محمد عباس اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کریگ بریتھ ویٹ (کپتان)، کیرن پاول، نکومورا بونر، کائل میئرز، روسٹن چیز، جرمین بلیک وُڈ، جوشوا ڈی سلوا، جیسن ہولڈر، کیماروچ، جیڈن سیلز اور جومیل ویریکن پر مشتمل ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog