راولپنڈی: ڈینگی کا جن بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 73 مریض اسپتال جا پہنچے

Published on October 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 615)      No Comments

06
راولپنڈی(یو این پی)راولپنڈی میں ڈینگی کا جن بے قابو ہو گیا، انتظامیہ کے ڈینگی پر قابو پانے کے دعوے بھی دھرے رہ گئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 73 شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہو کر ہسپتال جا پہنچے۔ ڈینگی مچھر کے وار سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 شہری خطرناک وائرس کا شکار ہوئے۔ رواں سال ڈینگی کے شکار مریضوں کی مجموعی تعداد 1327 تک پہنچ گئی۔ہولی فیملی اسپتال میں 133، بے نظیر بھٹو شہید اسپتال میں 73 جبکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں ڈینگی کا شکار ہونے والے 12 مریض لائے گئے۔ ترجمان الائیڈ ہاسپٹلز کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ڈینگی مریضوں کا تعلق اسلام آباد سے ہے جنھیں اسلام آباد میں علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کے اسپتالوں میں لایا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题