لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا؛پرویز مشرف

Published on September 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے نوجوان افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا، قوم کے بیٹے سرحدوں کی حفاظت کے لئے جان پر کھیلنے پر تیار رہتے ہیں، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔ لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پر امن پاکستان دینے کے لئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے نوجوان افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا، پاک فوج اور شہید کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی جان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قوم کے بیٹے سرحدوں کی حفاظت کے لئے جان پر کھیلنے پر تیار رہتے ہیں، افغانستان کی سرزمین سے پاکستانی فوج کی چوکی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال نہ ہونے دے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog