کچھ نیا اور اچھا کرنے کے لئے معیاری سکرپٹ کی تلاش میں ہوں:ثنا ء خان

Published on September 24, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 367)      No Comments

کچھ نیا اور اچھا کرنے کے لئے معیاری سکرپٹ کی تلاش میں ہوں:ثنا ء خان
کچھ ایسے پروڈیوسر،ڈائریکٹر اور پروموٹر بھی ہیں جن کو کام کا کچھ بھی پتا نہیں
لاہور (یو این پی)معروف ماڈل و اداکارہ ثناء خان کا کہنا ہے کہ کچھ نیا اور مختلف کرنا چاہتی ہوں اس لئے معیاری سکرپٹ کی تلاش میں ہوں ،ان کا کہنا ہے کہ ایسے کردار میں سامنے آنا چاہتی ہوں جو پوری دنیا میں تہلکا مچا دے ۔یو این پی کے مطابق ثناء خان نے کہا کہ ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جو بنے معیار کو بھی خراب کر دے کیو نکہ ہماری فلم اور فیشن انڈسٹری میں کچھ ایسے پروڈیوسر،ڈائریکٹر اور پروموٹر بھی ہیں جن کو کام کا کچھ بھی پتا نہیں وہ صرف سبز باغ اور لمبی لمبی کہانیاں سناتے ہیں اور لوگوں ورگلاکر کوئی نہ کوئی چھوٹا موٹا کام شروع کر لیتے ہیں جن کا کوئی معیار ہی نہیں ہوتا اور نہ ہی ان کے وہ کا کبھی مکمل ہوتے ہیں وہ ادھورے ہی رہے جاتے ہیں ایسے لوگوں کے ساتھ کبھی کام نہیں کرونگی

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题