رمضان المبارک سے قبل مسلم لیگ ن کا بھرپور سیاسی جلسوں کا اعلان

Published on April 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 570)      No Comments

اسلام آباد(یوا ین پی) پاکستان مسلم لیگ ن نے رمضان سے قبل ملک بھر میں سیاسی جلسے کرنے کا اعلان کردیا جس میں نواز شریف کے ساتھ مریم نواز بھی خطاب کریں گی۔

View image on Twitter

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نواز شریف کے آئندہ ماہ کے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا،جس کے مطابق زیادہ تر جلسے پنجاب میں ہوں گے جو کہ دو مئی سے شروع ہوں گے اور 13 مئی تک جاری رہیں گے اور تمام جلسوں سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز بھی خطاب کریں گی۔

ن لیگ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق نواز شریف یکم مئی کو مزدور ڈے کے موقع پر ساہیوال میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے اسی طرح 2 مئی کو رحیم یار خان ،4 مئی کو چترال ،5 مئی کو جہلم،6 مئی کو مانسہرہ، 8 مئی کو خوشاب میں جلسہ عام کریں گے۔اسی تسلسل میں نواز شریف 9 مئی کو چشتیاں ،10 مئی کو چکوال، 11 مئی کو ملتان اور 13 مئی کو گوجر خان میں جلسے سے خطاب کریں گے اور اتنخابی مہم چلاتے ہوئے مخالفین کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے ساتھ ہی اپنے موقف کی حمایت میں رائے عامہ ہموار کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes