سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ناراض رہنما چودھری نثار سے ون آن ون ملاقات

Published on September 25, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 335)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر داخلہ چو دھری کی ملاقات ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق آج صبح نواز شریف لندن سے واپس پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد میں واقع پنجاب ہاوس پہنچے جہاں چودھری نثار بھی آ گئے اور دونوں رہنماﺅں میں طویل عرصے کے بعد ون آن ون ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں مختلف سیاسی و ملکی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر چودھری نثار نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی خیریت کے حوالے سے بھی دریافت کیا ۔چودھری نثار کی نواز شریف سے تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم کو اپنے تحفظات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes